فی سبیل اللہ اور ابن السبیل: دین کی جدوجہد کا اصل مفہوم
(قسط سوم)
از قلم: ڈاکٹر ابو احمد غلام مصطفٰی الراعی، کراچی
فی سبیل اللہ کو صرف جنگ تک محدود کرنا قرآن کے مفہوم کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ائمہ کرام کے مطابق فی سبیل اللہ ہر وہ کوشش ہے جو دین کی سربلندی کے لیے ہو—تعلیم، دعوت، فکری محاذ، سماجی اصلاح—بشرطیکہ کرنے والا محتاج ہو۔
آج دین کا سب سے بڑا محاذ بندوق نہیں، تعلیم اور فکر ہے۔ مگر ہم زکوٰۃ کو راشن بیگ سے آگے نہیں بڑھنے دیتے۔
آٹھواں مصرف ابن السبیل ہے۔ جو شخص حالات کے ہاتھوں اپنے وسائل سے کٹ جائے، وہ زکوٰۃ کا مستحق ہے، چاہے کل تک امیر ہی کیوں نہ ہو۔ اسلام ماضی نہیں، موجودہ حالت دیکھتا ہے۔
یہاں زکوٰۃ کی بنیادی شرط یاد رکھنی چاہیے: تملیک۔ مستحق کو مالک بنائے بغیر زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی۔ تصویری خیرات زکوٰۃ نہیں۔
No comments:
Post a Comment