دین اسلام بالکل مکمل دین ہے
تحریر: پروفیسر ڈاکٹر پرویز اقبال آرائیں، بانی صدر، تحریک نفاذ آئین، قرآن و سنت پاکستان
دین اسلام بالکل مکمل دین ہے اس کی تکمیل کا اعلان, رسول الله صلى الله عليه و
اله و سلم نے اپنے خطبهء حجۃ الوداع کے موقع پر فرما دیا تھا اور صحابہ کرام رضوان الله تعالٰی علیہم اجمعین نے اس کی کامل پیروی کی۔
اس کے علاوہ کوئی بھی چیز دین میں شامل نہیں ہے اور نہ ہی روز قیامت تک دین میں شامل کی جا سکتی ہے۔
تکمیل قران و سنۃ یعنی دین اسلام کے مکمل ہو جانے کے الوہی اعلان، "الیوم اکملت لکم دینکم و اتممت علیکم نعمتی و رضیت لکم الاسلام دینا" (مفہوم: آج کے دن میں نے آپ کے لیے آپ کا دین مکمل کر دیا ہے اور میں نے آپ پر اپنی نعمتوں کا اتمام کر دیا ہے اور آپ کےلیے اسلام کو بطور دین پسند فرما لیا ہے) کے بعد اور رسول الله صلی الله علیہ و الہ و سلم کے خطبہء حجۃ الوداع کے بعد اور آپ صلی الله عليہ و الہ و سلم کی ظاہری حیات طيبہ کے بعد دین میں کسی بھی ترمیم و تحریف اور کمی و بیشی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے! یہ حقیقت قرآن و سنۃ سے دلائل قطعیہ (عبارة النص، إشارة النص، دلالة النص اور اقتضاء النص) کے ذریعے بخوبی ثابت ہے۔
کلمہ گو لوگوں پر لازم ہے کہ وہ اس مسلمہ حقیقت کو تسلیم کرنے میں کسی پس و پیش سے کام نہ لیں اور الله تعالٰی کی رضاء و خوشنودی اور معرفت کے حصول کے لیے صدق نیت اور اخلاص قلب سے، فرقہ واریت، فرقہ بندی، فرقہ پرستی، اگابر پرستی و مقابر پرستی وغیرہ سے تائب ہو کر قرآن و سنة اور اسوة حسنة کے اوامر و نواہی، حقوق الله و حقوق العباد کی کامل تعمیل، اطاعت و اتباع اور پیروی کو اختیار کریں اور اس پر بلاجواز باقی پرستشوں کو ترجیح و فوقیت اور اولیت دینے کی روش کو فی الفور ترک کریں، کچھ بعید نہیں کہ الله رب العالمين الرحمن الرحيم همارى توبه کو قبول فرمائے اور کورونا وائرس سمیت تمام تر ازمائشوں، مصیبتوں، مشکلات، بدامنی، نا انصافی، عدم مساوات، معاشی عدم استحکام اور محرومیوں سے نجات عطا فرمادے، آمین ثم آمین یا ارحم الراحمین

No comments:
Post a Comment