Wednesday, 23 September 2015

اُمّۃِ مسلمہ کے ہر فرد کو دلی عید مبارک قبول ہو! عیدِ قرباں پر درد مندانہ پیغام

اُاُمَّۃِ مسلمہ کے ہر فرد کو دلی عید مبارک قبول ہو! عیدِ قرباں پر درد مندانہ پیغام!
لاکھوں فرزندانِ توحید و غلامانِ مصطفٰی (ﷺ) کے الحج المبرور کے صدقے میں اور اپنے اسماء الحُسنٰی کےواسطے اور وسیلے سے،اللہ سبحانہ و تعالٰی  کامل صحت و تندرستی کے ساتھ آپ کو  طویل عمر  عطا فرمائے اور  دنیا و آخرت کی ہرنعمت و سعادۃ، خیرو فلاح، کامیابی و کامرانی ،  مسرّت و شادمانی اور آسانی کو آپ کا نصیب و مقدّر بنائے،  فرقہ پرستی، اکابر پرستی و مقابر پرستی سے تائب ہو کر صحابہءِ کرام رضوان اللہ تعالٰی عنہم اجمعین کے طریقے پر قرآن و سنّۃ اور اسوۃحسنۃ  کی کامل اطاعت و اتباع اور پیروی کی توفیق عطا فرمائے!آمین،
آئیے! اپنےجانور کی قربانی کے ساتھ ساتھ ،سچے جذبہءِ ایثاروقربانی  کا عملی مظاہرہ کریں ۔ اپنی خواہشاتِ نفسانی کی بھی قربانی دیں،  کامل اخلاص قلبی و صدقِ  نیت کے ساتھ فرقہ پرستی، اکابر پرستی و مقابر پرستی سے تائب ہو کر، الله  رب العالمين كى  رضا،خوشنودى اورمعرفت کے حصول کی  غرض سے، قرآن مجید اور سُنَّۃِ  رسول الله (صلى الله  عليہ و آلہ و اصحابہ و بارك  وسلم ) کی تفہیم و تعلیم،  اطاعت  و اتباع، تبليغ وترويج، تعمیل و تنفیذ کو اپنا مقصدِ حیات بنائیں، امربالمعروف و نہی عن المنکر کے  اپنے مقدس فریضے کو سمجھ کر پوری دیانتداری و ایمانداری کے ساتھ کما حقہ نبھانے کی کوشش کریں، حقوق اللہ و حقوق العباد  میں اعتدال و توازن قائم کریں اور پوری فرض شناسی ، سنجیدگی و اخلاص کے ساتھ نبھائیں،  رحمۃُ لِّلعَالَمین ﷺکے اسوہء حسنہ، سُنَّۃ و سیرت  طیبہ اور جماعۃِ صحابہءِ کرام رضوان اللہ تعالٰی عنہم اجمعین کے طریقہ پر اپنی زندگی کے سارے معاملات کو استوار کریں  اور ان کی مکمّل پیروی کو اپنا شعار بنائیں۔ ان شاءاللہ تعالی!  خالقِ کائنات الله ربُّ العالَمین سبحانہ و تعالى کے بندوں اور اس کے  پسندیدہ   دین حق، "الاسلام" (نظام مصطفٰی  صلى الله  عليہ و آلہ و اصحابہ و بارك  وسلم) کے غلبے، نفاذ، سربلندی،  بالادستی،   برتری ،  فلاحِ انسانی  کے لئے نبوی  منہاج کے مطابق، ایک  ایسی  ہمہ جہت،  عالم گیر، مربوط ومُنَظّم و مؤثّر،  فَعّال ،  با مقصد اورنتیجہ  خیز مخلصانہ جِدّوجُہد کی تحریک  برپا کریں جس کے نتیجے میں  دين  اسلام کےاحیاء و غلبے اور احیاءِ اُمّۃ،  اخوّۃِ اسلامی،  اُمَّۃِ مُصطفوی کےاتحاد  و استحکام و خوشحالی،امن عالم اور فلاح انسانیّت کی راہ ہموار ہو  سکے۔

یا رب ہمیں سچا اور صالح مؤمن و مسلمان بنا دے، جماعۃِ صحابہءِ کرام رضوان اللہ تعالٰی عنہم اجمعین کےطور و طریقوں کے مطابق،قرآن و سنّۃ  کی  ہدایات و تعلیمات،  مقاصد و احکامات کا فہم اور اطاعت و اتباع کا جذبہءِ صادق عطا فرما، اتحادِ اُمّۃ ِ مسلمہ  کے اتحاداور اخوّۃِ اسلامی کے احیاء کی غرض سے فرقوں، فرقہ پرستی  اور مذہبی منافرت کا  مکمّل خاتمہ فرما،   الٰہی !ملکِ پاکستان و امن و سلامتی،  استحکام و خوشحالی اور علم  و ترقّی کا گہوارہ  بنا دے، اللّٰھُمَّ آمین برحمتک يا ارحم الرّٰاحمين و بحرمة و ببركة وبوسیلة رحمۃُ لِّلعالَمِین  صلى الله عليه و على آله و اصحابه و بارك و سلم، آمين برحمتک يا رحمن يا رحيم يا كريم ياالله يا رب العالمين
منجانب: پروفیسر ڈاکٹر پرویز اقبال آرائیں

No comments:

Post a Comment